عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ملا جلا رجحان

oil
نیویارک: عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ نیویارک مرکیٹئل ایکسچینج میں ستمبر کے لئے خام تیل کی فی بیرل قیمت چار سینٹس بڑھ کر ننانوے ڈالر چوبیس سینٹس ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کے اس بیان پر کہ قرضوں کا بحران معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے، تیل کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔