عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

 Oil

Oil

عالمی منڈی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یورپ کے قرض بحران کے باعث کمی کا رجحان دیکھا گیا۔نیویار ک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل اکتوبرکے سودے پچھتر سینٹس کمی کے بعد بانوے ڈالردس سینٹس فی بیرل پرٹریڈ ہو رہے ہیں۔

نارتھ برینٹ کے سودیسترسینٹس کمی کے بعد ایک سو دس ڈالر ساٹھ سینٹس فی بیرل پرٹریڈہو ئے۔ یورپی مالکوں میں جاری قرض بحران اور خلیج میں سیاسی عد م استحکام کی وجہ سے خام تیل کی رسد میں کمی کے خدشات پر قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔