عالمی منڈی میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. عالمی منڈی میں ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس کے اثرات ابھی تک مقامی مارکیٹ میں نظر نہیں آئے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران بین لاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی فی ٹن قیمت میں پندرہ ڈالرکمی ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے یہ چھ سو نوے ڈالرز کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی تھی، تاہم اب اس کی قیمت چھ سو چالیس ڈالرز فی ٹن کے لگ بھگ ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق اگلے سال کی پہلی سہ ماہی سے پہلے قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر نظر آنے کا امکان نہیں۔