پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دس دسمبر کو واشنگٹن میں امریکا کے لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ بیلٹ کا دفاع کریں گے۔ لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف فائٹ میں عامر خان آخری بار لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔اب وہ ویلٹر ویٹ ڈویژن کے مقابلوں میں حصہ لینااور ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ عامرخان نے کہا کہ لیمونٹ اچھا فائٹر ہے وہ اس کا مقابلہ اسی کے شہر میں کررہے ہیں وہ چیمپئن ہیں اور فائٹ کے بعد بھی چیمپئن رہیں گے۔ ستائیس سالہ لیمونٹ پیٹرسن آئی بی ایف کے نمبرون چیلنجر ہیں انہیں اکتیس مقابلوں میں صرف ٹموتھی بریڈلے کے خلاف شکست ہوئی۔ لیمونٹ نے دعوی کیا کہ دس دسمبر کو وہ اپنے خواب کوحقیقت میں بدلیں گے۔ اورعامر کا لائٹ ویلٹر ویٹ ڈویژن میں ناقابل شکست رہنے کا خواب چکنا چور کردیں گے۔