مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا ایک پرستار1700 کلومیٹر کا فاصلہ سائیکل پر طے کرکے انہیں دیکھنے پہنچ گیا۔ ممبئی عامر خان کا پرستار اپنے پسندیدہ ہیرو کی جھلک دیکھنے کے لیے سائیکل پر 1700 کلومیٹرکا فاصلہ طے کر کے انھیں ملنے کے لئے آیا۔ یہ ہیں رانچی کے کشور کمار جو عامر خان کے انسانی مسائل پر مبنی ٹی وی پروگرام سے متاثر ہو کر اپنی سائیکل پر 1700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ممبئی پہنچے۔
وہ عامر خان کے عاشق نہیں بلکہ ایک اچھے انسان دوست کے پرستار ہیں۔ کشور کمار جو عامر خان کے ٹی وی پروگراموں میں ان کی درد مندی اور انسان دوستی سے اتنے متاثر تھے کہ دو دن مسلسل سائیکل چلا کر ممبئی پہنچے تا کہ عامر خان کے درشن کر سکیں۔
کشور کمار کی آمد کی خبر ایک پولیس افسر نے عامر خان کی اہلیہ کو دی۔ بعد ازاں عامرخان کی کشور کمار سے ملاقات ہوئی جنہوں نے انہیں ایک گھنٹے تک واپس رانچی جانے پر قائل کیا۔