مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، سوئس حکومت کو خط لکھنے کا معاملہ عدالت میں ہے۔ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے ق لیگ کو کوئی خطرہ نہیں وہ عمران خان کے لیے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے اتحاد میں رکاوٹ کی باتیں چھوڑ دیں وہ ایسا چاہتے ہیں توبات کریں۔ انہوں نے تو مرحوم پیر پگارکی بات بھی نہیں مانی میری کیا مانیں گے۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم فکر نہ کرے حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے ۔ حکومت کو اتحادی ہونے کے ناطے رائے دیتے رہتے ہیں جس پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔