عام معافی: برما میں قیدیوں کی رہائی کے عمل کا آغاز

prisoners

prisoners

برما میں 6,000 سے زائد قیدیوں کے لیے عام معافی کے حکومتی اعلان کے بعد ملک کے ایک نامور فن کار اور منحرف کو بدھ کو رہا کر دیا گیا ہے۔2008 میں گرفتاری کے بعد مزاحیہ اداکار زارگانار کو 59 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انھوں نے سمندری طوفان نرگس کے بعد امدادی کارروائیوں میں سست روی پر سابق فوجی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس طوفان میں تقریبا ایک لاکھ 38 ہزار افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔زارگانار کو شمالی ریاست کاچن کی جیل میں قید کیا گیا تھا۔برمی حکومت نے منگل کو قیدیوں کی رہائی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اچھے طرز عمل کی وجہ سے چھوڑا جا رہا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کے پہلے مرحلے میں کتنے افراد کو رہا کیا جائے گا اور آیا ان میں 2,000 سے زائد سیاسی قیدیوں میں سے بھی کوئی شامل ہے یا نہیں۔یہ اعلان برما کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی صدر تھین سین سے سینکڑوں ضمیر کے قیدیوں کی رہائی کی سفارش کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا۔