بہاول پور( بیورو رپورٹ )عباسیہ ٹاؤن بہاول پورکی رہائشی حفیظاں بی بی زوجہ عبدالباسط سومرہ نے کہا ہے کہ میں ایک محنت کش اور غریب خاتون ہوں جو کپڑے بیچنے کا کاروبار کرتی ہوں میرے گھر سے ایف آئی آر نمبر471/2012 زیردفعات451/380 تھانہ صدر بہاول پورکے ملزمان محمد ارشد۔ محمد اکمل وغیرہ نے رات کو دیوار میں سیندھ لگا کر 3 تین لاکھ مالیت کا کپڑا چوری کرلیا میں ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ گئی تو وہاں پر بااثر شخصیات کے دبائو پر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیابڑی مشکل سے میں نے یے مقدمہ نمبری درج کرایاپولیس نے ملزمان پکڑ کر چھوڑ دیے اب ملزمان مجھے سینگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے اور مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے پر ملزمان میرے بچوں کو اغوا اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اس وقت میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اگر مجھے یا میرے بچوں کو کوئی جانی ومالی نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری انہی ملزمان اور پولیس پر عائد ہوگی۔
حفیظاں بی بی نے میڈیا کو اپنے بیان دیتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ میری چوری کے ملزمان فیالفور گرفتارکیا جائے وگرنہ میں آر پی او آفس کے سامنے اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجاؤنگی۔