عباس پور کی خبریں 30/6/2016

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس مسلم لیگ (ن) کو دھچکا پیپلز پارٹی کے چھکے پر چھکا دھڑیاں سے سدھن برادری کے کئی سرکردہ راہنما نیاز سدھن، صداقت سدھن، بھرام سدھن، آصف سدھن، بابر سدھن، (ر) حوالدار ابراہیم، خالد سدھن، اخلاق سدھن، عبدالرشید سدھن، اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار امجد یوسف کے قافلے میں شامل خادم اعلیٰ نے 2011 میں جو اعلانات کیے تمام اعلانات ہوائی نکلے دو روپے روٹی کا اعلان ،آزاد پتن عباس پورتک روڈ ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ،عباس پور کوضلع بنانا تمام اعلانات جھوڑ کا پلندہ نکلے اور اِس وقت خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر ہم نے (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دئیے تھے مگر اُس نے عوام کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا نمائندہ کو ایم،ایل،اے فنڈز ،36 کلومیٹر سٹرکیں ،اور اے،ڈی،پی کے فنڈز جو ملے اُن کا آج تک کوئی پتہ نہیں چل سکااِس وجہ سے تمام افراد اپنے سیکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت (ن) لیگ کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو گے ۔اُنھوں نے کہا حلقہ نمبر ایک میں اگر تعمیر وترقی کے میدان میں دیکھا جائے تو سب سے آگئے سردار امجد یوسف ہیں جہنوں نے ہر میدان میں میدان مارا حلقے کے اندر گریٹر واٹر سپلائی سکیم،سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نمجر پُل ،مدار پورپُل ،سڑکوں کی اپ گریڈیشن کر کے عوامی مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے ہیں ۔اُنھوں نے کہا خادم اعلیٰ اور اُن کے اُمیدوا ر نے سبز باغ دیکھا کر عوام کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر اپنے بچوں کا مستقبل روشن کرنا چاہتے ہیں ۔اگر علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے کام دیکھانا چاہیے ہیں تو آئیں سردار امجد یوسف کے قافلے میں شامل ہوں اور میرٹ کے قاتلوں کو میدان سے باہر بھگائیں اور امجد یوسف کا ساتھ دی کر اُن کے ہاتھ مضبوط کریں اُنھوں نے کہا کہ اب انشا اللہ کوئی بھی قوت سردار امجد یوسف کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور سردار امجد یوسف کو کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ نمبر ایک ممتاز شخصیت شرافت سدھن نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم خان نیازی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے اُنھوں نے کہا کہ عبدالقیوم خان نیازی ایک ناڈر ،بے باک ،اور بہادر شخص ہونے کے ساتھ ساتھ ووٹ کے حق دار بھی ہیں کیونکہ عباس پور میں ،ایڈیشنل ،ڈپٹی ،کمشنر ،جنرل کو تعینات کر کے عباس پور کی عوام کا ایک بڑا مسئلہ حل کیا ہے سردار عبدالقیوم خان نیازی کی تن ،من،دھن سے سپورٹ کر یں گے اور ووٹ کی قوت سے عوام کا استحصال کرنے والوں کو گھر پہنچا ئیں گے اُنھوں نے کہا عبدالقیوم خان نیازی نے جو کام یہا ں چھوڑے تھے وہاں ہی ہیں اِس سے آگئے ایک انچ تک کام نہیں ہوا اِس کی ذمہ دار ہماری نااہل قیادت ہے جس نے سوائے اپنوں کو نوازنے کے کچھ نہیں کیا ۔اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ سردار عبدالقیوم خان نیازی کا ساتھ دیں اور تاریخی فتح سے ہمکنار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی) آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی الطاف مقبول ایڈووکیٹ چوہدری نے کہا ہے کہ مظلوم لوگوں کو ٹھگوں اور لیٹروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتا ۔عوام بخوبی جانتے ہیں کہ30 سالوں میں اُن کا استحصال کس نے کیا ۔یاسین گلشن نے سیاست کو ذریعہ معاش بنالیا ہے ۔عوام سے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک عوام کو منہ تک نہیں دیکھایا ۔عوام یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ پانچ سال منہ چھپانے والا گلشن لوگوں کے پاوں پکڑ نے پر کس نے مجبور کیا ۔اُنھوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کرنے والے 21 جولائی کے بعد منہ چھپاتے پھریں گے ۔یا پھر سکرین سے ہی غائب ہو جائیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ اگر یاسین گلشن نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو ہم لگام دینا اچھی طرح جانتے ہیں ۔ضمیر فروشوں کا ٹولہ تعلیم یافتہ نوجوانون کا استحصال کررہا ہے۔حلقہ کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے۔کرپٹ اور نام نہاد نمائندگی کے دعویدار کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔عوام اپنی استحصال کا 21 جوالائی کو ووٹ کی پرچی سے لیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ2011 میں برادری کے جرگہ میں جو فیصلہ کیا تھا یاسین گلشن نے اس کی خلاف ورزی کی جس کے باعث موصوف کی رخصتی قریب ہے ۔برادری کے جرگہ کے فیصلہ کو ٹھکرانے والاشخص بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔اُنھوں نے کہا کہ بلیک ملیرز اپنے انجام کو پہنچا جائیں گے۔اور ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔اِن خیالات کا اظہاراُنھوں نے شمالی چھاترہ ،میں اپنے اعزاز میں دیئے گے افطار ڈینرز سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر چوہدری محمد فضل ممبر لوکل کونسل ،حاجی چوہدری محمد سلیم،چوہدری محمد اقبال ،چوہدری حنیف (ر) پولیس مین،چوہدری محمد شکیل ،راجہ محمد شوکت ،بابو محمد صدیق ،محمد فاروق ٹھکر ،اور سیکڑوں افراد اُن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

کامران ارشد نمائندہ راولاکوٹ آزادکشمیر فون نمبر03328567202