عبدالستار چغتائی نے محسن پاکستان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی
Posted on November 3, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور معروف سیاسی رہنماء ملک عبدالستار چغتائی نے محسن پاکستان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ملک عبدالستار چغتائی نے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ اور سپیشل نمائندہ برائے تحریک تحفظ پاکستان عبدالقیوم باجوہ سے انکے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران تحریک تحفظ پاکستان کے سربارہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان میں شملولیت کا اعلان کیا ہے۔