عبد الغفار قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

FIA

FIA

ایف آئی اے کے گذشتہ روز برخاست کیے جانے والے تین فرانزک ماہرین میں سے ڈائریکٹر لیول کے آفسر عبد الغفار قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایف آئی اے سے برخاست کیے جانے والے فرانزک ماہرین میں سے عبد الغفار کے خلاف ایف آئی اے نے کرپشن جعل سازی اور اہم مقدمات کے شواہد اپنے پاس رکھنے کے الزام کی ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا ہے۔گذشتہ روز عبد الغفار سمیت برخاست ہونے والے دیگر دو فرانزک ماہرین میں سرفراز اور عمران قریشی شامل ہیں۔
عبد الغفار سمیت تینوں فرانزک ماہرین مونس الہی کیس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ اور ظفر قریشی کے قریبی ساتھی تھے جبکہ میمو سکینڈل کیس میں بھی انہیں تینوں فرانزک ماہرین سے میمو سکینڈل کمیشن کی معاونت ممکن تھی۔