ادکارہ میر اکے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے ادکارہ میرا کے منگیتر کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ منگنی غیر شرعی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عتیق الرحمان کے وکیل وقار اے شیخ کی جانب سے بھجوائے گے نوٹس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوید شہزاد کی ادکارہ میرا سے منگنی غیر شرعی اور ملکی قوانین کے منافی ہے۔ ادکارہ میرا ابھی تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے اور ان دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔
لیگل نوٹس میں عتیق الرحمان نے نوید شہزاد کو وارننگ دی کہ وہ سات روز میں ادکارہ میرا سے منگنی توڑ کر ان سے غیر مشروط معافی مانگیں ،بصورت دیگر ان کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کرایا جائے گا ، اور عتیق الرحمان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا بھی دعوی کیا جائے گا۔