عدالتی جنگ ہارنے والے میری رکنیت معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، ڈاکٹر نثار احمد

گجرات: عدالتی جنگ ہارنے والے میری رکنیت معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ، طے شدہ معاہدے کے مطابق میں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے انتخابات منعقد کروانے کا پابند تھا ، انتخابی شیڈول اور انتخابی عمل کو بار بار عدالت مین لے کر جانے والوں کے خلاف عدالت نے فیصلہ دیا اور مجھے ایک ماہ کے اندر PMAضلع گجرات کے انتخابات منعقد کرانے کا حکم دیا گیا ، اس سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر PMAضلع گجرات ڈاکٹرنثار احمد ملک نے کہا کہ انتخابات میں اپنی شکست سے خائف PMAضلع گجرات پر قابض گروپ انتخابات سے فرار کے راستے تلاش کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سلسلہ میں قائم کی گئی کمیٹی اور طے شدہ شیڈول سے انحراف کرتے ہوئے PMAضلع گجرات پر قابض گروپ نے میری جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کو دو مرتبہ عدالت میں چیلنج کیا اور دونوں ہی مرتبہ عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے مجھے حکم دیا کہ میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائوں ، انہوں نے کہا کہ مگر قابض گروپ انتخابات سے فرار کے راستے تلاش کرنے کے لئے کبھی عدالتوں کا سہارا اور کبھی چیف الیکشن کمشنر کو ہی PMAسے نکالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں تو عدالت کے حکم کے تحت ایک ماہ میں انتخابات منعقد کرانے کا پابند تھا ، اور میں نے عدالتی حکم کے مطابق انتخابات کا شیڈول جاری کیا ، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انقلابی گروپ اور فرینڈز گروپ نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے اور اب گزشتہ روز انقلابی گروپ نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں ، اس طرح فرینڈز گروپ کے تمام عہدوں کے امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ، جس کی تحریری طور پر اطلاع ہم نے عدالت میں بھی جمع کرا دی ہے ، چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ میں نے عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے الیکشن پراسس مکمل کروایا ہے جسے اعتراض ہے وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹھا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میری ذات کو متنازعہ بنانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا من محفوظ رکھتا ہوں۔