امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اسلام آباد سے ابوظہبی پہنچ گئے، جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے انہیں گذشتہ روز سماعت کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ حسین حقانی سخت سیکورٹی میں اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر موجود صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی اور تیزی سے راول لانج میں چلے گئے۔ حقانی کی ایئرپورٹ آمد سے پہلے ان کا سامان پہنچایا گیا اور عملے نے ان کا بورڈنگ پاس حاصل کیا۔ وہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے ابوظہبی روانہ ہوئے۔ حسین حقانی متحدہ عرب امارات میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔