عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ، سولنگی اتحاد
Posted on January 21, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد ( پ ر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما سلیمان سولنگی راجپوت نے میڈیا کی ساطت سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار چوہدری اور چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے نتیجے میں پوری قوم جمہوریت کے نام پر ملک و قوم کو لوٹنے والوں کے اصل کردار سے آگاہ ہو چکی ہے اور اسلام آباد دھرنے نے قوم کو وہ شعور دیا ہے کہ آج پوری قوم استحصالیوں اور انتخابی نتائج چرانے والوں سے نجات کیلئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر اس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کے ذریعے ملک و قوم کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اس لئے عوام مفادات کا تحفظ کرنے والی عدلیہ اور انتخابات کی شفافیت کے ضامن الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کیونکہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے اور لٹیرے دوبارہ ملک و قوم پر مسلط ہو گئے تو قوم اس کے ذمہ داران کا بھرپور احتساب کرے گی اور تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔