اسلام آباد : (جیو ڈیسک) آل پاکستان وکلا نیشنل کوآرڈی نیشن کونسل آج عدلیہ سے یکجہتی کا دن منارہی ہے۔ ملک بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اعتزاز احسن اور زاہد بخاری کی ہائی کورٹس بار میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وکلا نیشنل کوآرڈی نیشن کونسل کا اجلاس حامد خان کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی بارایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے ملک ریاض کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ عدلیہ آزاد اور مضبوط ہے
وکلا نیشنل کوآرڈی نیشن کونسل نے اس موقع پر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں عدلیہ سے یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیااور بتایا کہ اس موقع پر اجلاس منعقد کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں چیف جسٹس کے حق میں قرارداد منظور اور زاہد بخاری سمیت ملک ریاض کی وکالت کرنے والے تمام وکلا کے ہائی کورٹ بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔