لاہور ہائیکورٹ (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں تیرہ نومبر تک توسیع کردی، پیمرا نے تحریری جواب عدالت میں داخل کروا دیا۔لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجود مختلف ٹی وی چینلز پر عدلیہ مخالف پروگروام نشر کیے جارہے ہیں جس سے عدلیہ کی تضحیک ہورہی۔
لہذا چئیرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ پیمرا کی جانب سے دوران سماعت تحریری جواب عدالت میں داخل کروادیاگیا، جس میں کہاگیا کہ جس چینل نے عدلیہ مخالف پروگروام نشر کیا اس چینل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے ٹی وی چینلز پرعدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں تیرہ نومبر تک توسیع کر دی ۔