عدلیہ پر ایک بار پھر ضرب لگائی جا رہی ہے۔ محمود قریشی

shah qureshi

shah qureshi

کراچی : (جیو ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج بارہ مئی کو ایک بار پھر عدلیہ پر ضرب لگائی جا رہی ہے وزیر اعظم فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر رہے ہیں تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے ساتھ ہے۔

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حکومت نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرے، وزیراعظم کچھ کہتے ہیں اور وزیر دفاع نیٹو سپلائی کی بحالی کے موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کا ستائیس مئی کو اسلام آ باد میں ہونے والے جلسے میں پالیمنٹ کی سفارشات سے متعلق فیصلے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلا سول سوسائٹی او عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہی تسلسل ملک میں تبدیلی کی شروعات ہو چکی ہے اور تحریک انصاف ملک میں غریب عوام کا انقلاب لیکر آئے گی۔