عدلیہ کیخلاف سازش کا سوچ بھی نہیں سکتے،وزیراعظم

Gillani

Gillani

کراچی : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کیخلاف سازش کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی بحالی کے لئے کسی بھی جماعت سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

کراچی میں وزیراعلی قائم علی شاہ اورقائم مقام گورنر سندھ نثارکھوڑو سے ملاقات کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جو آج عدلیہ کے حامی بن رہے ہیں و ہ بغیر کسی فیصلے کے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم گیلانی نے سینیٹر رضا ربانی کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بعد میں وزیراعظم کراچی کے دو روزہ دورے کے بعد لاہور روانہ ہوگئے۔