عدلیہ کے فیصلے نہ مان کر ملکی ادارے تباہ کیے جا رہے ہیں۔ نواز

nawaz

nawaz

نواز شریف نے کہا ہے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک سنگین داخلی مشکلات کا شکار ہے۔ عدلیہ کے فیصلے نہ مان کر ملکی ادارے کمزور کیے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے قوم عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کو بھی اپنی ذمہ د اریوں کا پورا احساس ہے۔ مضبوط عدلیہ جمہوری نظام کی اساس ہو تی ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت کی بنیاد تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ عوام کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے ہی آئین بحال ہوا اور پارلیمنٹ بالادست ہے۔