عدم برداشت سے حالات خراب ہو رہے ہیں

film star Shan

film star Shan

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف کسی کی جنگ لڑ نے سے ملک کے حالات متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت پیھچے چلی گئی۔شان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نہ صرف ملک، فلم انڈسٹری اور انڈسٹریل ایریا بہت زیادہ متاثر ہوا۔انہوں نے کہا اگرچہ فلم انڈسٹری بنیادی ضرورت میں نہیں آتی تاہم اس نام نہاد جنگ کی وجہ سے ہماری بنیادی ضروریات بہت متاثر ہوئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔پاکستان میں عدم براشت بہت کم ہے اور بد قسمتی سے پاکستان میں مذہب کا پرچار کرنے والے افراد کا عدم برداشت کا لیول بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہ سننے والے سامعین کا برداشت لیول بھی کم کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم براشت بہت کم ہے اور بد قسمتی سے پاکستان میں مذہب کا پرچار کرنے والے افراد کے عدم برداشت کا لیول بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہ سننے والے سامعین کا برداشت لیول بھی کم کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام برداشت کا درس دیتا ہے اور کسی بھی معاشرے کے لیے برداشت بہت اہم ہے۔

اسلام آباد میں بارہ سالہ مسیحی بچی کو توہین مذہب کے الزام کے تحت گرفتار کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر مذہب کی بنیاد ایمان پر ہوتی ہے آپ کسی کے ایمان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں پھر اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مذہب کے حوالے سے جو قوانین ہیں ان پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاتا تاہم اس پر عمل ہونا چاہیے اور اسلام آباد واقعہ کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر کسی کو کسی بات پر اشتعال آتا ہو یا تکلیف ہوتی ہو تو اسے اشتعال نہ دلایا جائے۔

شان نے کہا کہ اگر کسی کے بھی مذہب کو چھیڑا جائے گا تو زندگی محال ہو جائے گی کیونکہ ایمان ایک ایسی چیز ہے جسے چھیڑا نہیں جاتا۔

اپنے کیرئیر میں کس نے ان کی سب سے زیادہ مدد کی کے جواب میں شان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی وفات کے بعد ان کی والدہ نے ہمیشہ ان کی مدد کی اور بہت محنت سے ان کی پرورش کی۔

پسندیدہ اداکار کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں وحید مراد اور باقی دنیا میں رابرٹ ڈینیررو اور اینتھنی ہاپکنز ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ بھارت میں دلیپ کمار ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی اداکاری سے باہر کوئی بھی نہیں نکل سکا۔

کھیلوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شان نے بتایا کہ وہ کرکٹ بہت شوق سے کھیلتے ہیں اور انہیں کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

پسندیدہ شاعر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فیض صاحب کے بہت مداح ہیں اور انہیں فیض کے الفاظ کا چنا بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ احمد فراز اور احمد ندیم قاسمی بھی ان کے پسندیدہ شاعر ہیں۔سچے عشق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شان نے بتایا کہ سچے عشق کی تلاش میں کئی جھوٹے عشق بھی کیے۔