نیب نے عدنان خواجہ کی بطور چیئرمین اوجی ڈی سی ایل تقرری پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کر لیا گیا۔
این آراوعمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ عدنان خواجہ کی بطورچیئرمین اوجی ڈی سی ایل تقرری پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کے خلاف ریفرنس دائرکیا گیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو عدنان خواجہ کی تقرری کے معاملے پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ ہم نے اس کیس میں دیگرافراد کے خلاف ریفرنس دائرکرنے پرغورکا کہا تھا۔اس پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب کے ایگزیکٹوباڈی اجلاس میں تمام ریکارڈ کا بغورجائزہ لیا گیا ہے۔