امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی مدد کے بغیر بھی عراق اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو چکا ہے ۔ امریکی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے دیے جانے والے بیان میں لیون پیینیٹا نے کہا کہ عراقی فورسز کا سیکورٹی کا کنٹرول سنبھالنے کیبعد تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ انھوں نیکہا کہ عراق کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم عراق امریکی مدد کے بغیر بھی ان چیلنجز سے نبٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ جوائنٹ چیفس چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمسی نے کمیٹی کو دیئے جانے والے بیان میں کہا امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلا کے بعد امریکہ اور عراق میں عام سطح کے فوجی تعلقات رہیں گیجس کو بغداد میں امریکی سفارت خانہ مونیٹر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی عراق سے واپسی کا مطلب دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کا خاتمہ نہیں۔