عراق (جیوڈیسک) عراق کے دار الحکومت بغداد اور موصل میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی اہلکار او ر فوجی سمیت بارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں سڑک کنارے دو بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اننچاس زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ شمالی بغداد میں ہی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر معمور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ بغداد جیل کے ایک اہلکار کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ موصل میں بھی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔