عراق (جیوڈیسک)عراق کے مختلف شہروں میں 14 بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور ایک سو بارہ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک فوجی اڈے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سات فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت بغداد کیشمالی قصبے تاجی میں ہوئیں جہاں اٹھائیس افراد ہلاک اور انتیس زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بغداد میں شناختی کارڈ دفتر کے باہر کار بم پھٹنے سے چودہ افراد افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔
شمالی شہر کرکوک کے مختلف حصوں میں دھماکوں میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں ادھر دارالحکومت سے نوے کلومیٹر دور کلومیٹر دور ذولیاہ نامی قصبے میں آج صبح سویرے ایک فوجی اڈے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سات فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔