عراق (جیوڈیسک) عراقی شہر کرکوک میں خودکش کار بم دھماکے اور فائرنگ میں تینتیس افراد ہلاک اور ستر زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت سے ٹکرا دی۔دھماکے میں تیس افراد موقع پر ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد متعدد افراد نے ہیڈکوارٹر اور ملحقہ عمارتوں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔