عراق میں 2 بم دھماکے، 7 افراد ہلاک، 25 زخمی ہوگئے

Iraq

Iraq

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

عراق میں سنی اکثریتی صوبے صلاح الدین میں ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے کے ذریعے شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔ جونہی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے تو اسی دوران ایک اور گاڑی کو ہجوم کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

ادھر قصبہ سمارا ٹان میں بھی شیعہ زائرین مزارات کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کو ایک ٹرک بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والے تمام شیعہ زائرین بتائے جاتے ہیں۔