عراق میں 3 بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک،65زخمی

Baghdad blast

Baghdad blast

عراق کے شہر بصرہ میں تین بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک اور پینسٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔  غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکہ گنجان مارکیٹ میں کھڑے رکشہ میں ہونے کے بعد جیسی ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے تو مزید دو بم دھماکے ہوئے۔
طبی ذرائع کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ جبکہ زخمی پینسٹھ میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عراقی حکام کا کہناہے کہ جیسی ہی امریکی فوجی ملک سے انخلا کررہے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے حملے بڑھا دئیے ہیں۔