عراق یا افغانستان نہیں، امریکا کو دس بار سوچنا ہو گا

kayani

kayani

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان یا عراق نہیں ہے کسی زمینی حملے سے قبل امریکا کو دس بار سوچنا پڑے گا۔ پاک افغان سرحد پر ایساف اور افغان فورسزکی تعیناتی پر پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ممکن ہے کہ امریکا شمالی وزیرستان پر زمینی حملہ کرے مگر پاکستان عراق یا افغانستان نہیں ہے حملے سے قبل امریکا کو دس بار سوچنا پڑیگا۔
جنرل کیانی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرفورسز کی تعیناتی پاکستان پر دبا بڑھانے کیلئے ہے جبکہ ہم امریکا کو باور کراچکے ہیں شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ ہم اپنے حالات اور صلاحیتوں کے مطابق کریں گے۔ اگر کوئی مجھے مطمئن کردے کہ شمالی وزیرستان آپریشن سے سارے مسئلے ختم ہوجائیں گے تو فوری ایکشن کیلئے تیار ہوں۔