عرب تحریک سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے، بلیئر

tony blair

tony blair

مشرق وسطی کے متعلق گروپ چار کے نمائندہ ٹونی بلیئر نے کہاہے کہ عرب سیاسی و سماجی اصلاحات کی تحریک سے خطے میں عدم استحکام اور مشرق وسطی امن منصوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اردن کے دورے میں ایک انٹرویو کے دوران سابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا وہ فلسطین اور اسرائیل میں امن مذاکرات شروع کرانے کیلئے آئندہ ہفتے اسرائیل جائینگے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کیلئے لازمی ہے کہ دونوں فریق نوے روز کے اندر سرحدی تنازعے اور سیکورٹی کے متعلق جامع منصوبہ تیار کریں۔
بلیئر نے کہاکہ عرب اصلاحات تحریک کے بعد لیبیا، تیونس اور دیگر عرب ممالک میں استحکام پیدا نہ ہوا تو مشرق وسطی امن بات چیت متاثر ہونے کے ساتھ پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔