بحرین (جیو ڈیسک)بحرین کے ہزاروں عوام دیگر ریاستوں سے تعلقات نہ رکھنے کی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،بحرین میں سعودی عرب کی بے جا مداخلت کی مخالفت میں نعرے بازی۔ بحرین میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر نفوذ کے خلاف بحرین کے ہزاروں افراد سڑکوں پر مظاہرے اور شدید احتجاج کر رہے ہیں،آمدہ خبروں کے مطابق دس ہزار سے زائد عوام نے بحرین کے صدر مقام مناما میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر کو ملک کی بقا و سلامتی کے لئے ختم کرکے پڑوسی ممالک سے تعلقات کو بحال کرے تاکہ بحرین اقتصادی طور پر عوام کی خوشحالی اور جمہوری روایات کا حامل ملک بن پائے۔
بحرین میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرات پر قابو پانے کے لئے سعودی عرب نے امریکہ کی خواہش پر بحرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک سے تعلقات کو ختم کرے تاکہ ملک میں امن و امان قائم کیا جا سکے۔