عزیز الرحمن کو ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کا صوبائی چیف کوارڈی نیٹر بننے پرعشائیہ
Posted on February 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: جماعت اسلامی ضلع گجرات کے راہنما اور گروپ لیڈر چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ کا عزیز الرحمن مجاہد کو ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کا صوبائی چیف کوارڈی نیٹر بننے پر پر تکلف عشائیہ ، ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ، ڈاکٹر طارق سلیم سمیت اہم شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع گجرات کے راہنما ، متحدہ عرب امارات کی ممتاز کاروباری شخصیت اور گروپ لیڈر پی پی 113چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ نے چیف ایڈئیٹر ماہنامہ پاسبان عزیز الرحمن مجاہد کو ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کا صوبائی چیف کوارڈی نیٹر بننے پر ان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل پر پرتکلف عشائیہ دیا ، عشائیے کی تقریب میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم ، گروپ لیڈر پی پی 115چوہدری عمران ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ چوہدری نوشیرواں اختر ، ضلعی صدر بزنس فورم ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی سابقہ جنرل کونسلر چوہدری نور عالم ، منیر مرزا ، چوہدری محمد مالک ، چوہدری ناصر حیات ، چوہدری پرویز اختر ، حاجی امجد رشید ، ارشد محمود ، سید حسین احمد ، چوہدری بہادر خاں ، عبدالعزیز گوندل ، عمر بن عبدالعزیز گوندل نے شرکت کی جبکہ متحدہ عرب امارات کے ممتاز راہنما عابد قمر آف کراچی خصوصی طور پر شریک ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ عزیز الرحمن مجاہد کا صوبائی کوارڈی نیٹر بننا ضلع گجرات کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ، چوہدری عبدالستار نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے عزیز الرحمن مجاہد کو یہ اعزاد دے کر ان کی خداداصلاحیتوں کے اعتراف کا حق ادا کر دیا ہے ، ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے کہا کہ عزیز الرحمن مجاہد ایک تحریک کا نام ہے ، جو اپنی ذات میں ایک نجمن ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز الرحمن مجاہد نے کہا کہ صوبائی کوارڈی نیٹر شپ ایک بہت بڑی اور کٹھن ذمہ داری ہے ، میرے انتخاب پر محترم چوہدری عبدالستار نے جس محبت سے یہ محفل میرے اعزاز میں سجائی ہے اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں ، جماعت اسلامی میری روحانی ماں ہے آج میں جو کچھ بھی ہوں جماعت اسلامی اور قائدین جماعت کا اس میں بنیادی اور قلیدی رول ہے اور یہ سب کریڈٹ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اور ڈاکٹر طارق سلیم ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی اور دیگر قائدین جماعت کو ہی جاتا ہے ۔