پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں عسکری قیادت کا اعلی سطح اجلاس جی ایچ کیو میں آج طلب کر لیا گیا ہے۔ پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے اجلاس میں تازہ ترین صورتحال اور میمو کیس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے انٹرویو اور اس پر آئی ایس پی آر کے ردعمل سمیت سیکریٹری دفاع کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں ممکنہ طور پر مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی۔