وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ یہ تاثر رد کرنا چاہتے ہیں کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا بیان غیر آئینی یا قوائد کے منافی تھا۔ ڈیوس روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق بیان مخصوص صورتحال میں دیا اب صورتحال واضح ہوچکی ہے اور ابہام ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال اداروں میں تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ قومی مفاد کے لئے سب کا یکساں مؤقف ہونا چائیے۔