مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹھیک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں پر الیکشن میں پابندی عائد کی جائے۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری اور کراچی میں امن و امان کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ تاجروں نے ن لیگ کے قائد کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔