عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ امن وامان کے ساتھ اختتام پذیز ہونے کا کریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے، سید نجم الحسن و دیگر
Posted on December 1, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امام بارگاہ ریلوے آبادی کے منتظم اعلیٰ سید نجم الحسن شاہ ،سید مظہر عباس نقوی ،سید کفایت حسین شاہ نے عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پربے مثال انتظامات کرنے ڈی سی او گجرات،ڈی پی او گجرات،ڈی ایس پی کھاریاں میاں سلطان میراں،اے سی کھاریاں رضوان محمود،ٹی ایم او ملک طارق ضیائ،چیف آفیسر چوہدری نوید اشرف،ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سیدصغیر شاہ،سٹی انچارج چوہدری اعجاز احمد،آر ایچ سی ڈنگہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالستار اور تمام سرکاری محکموں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے بہترین انتظامت کی بدولت عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ امن وامان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کا کریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے۔