لاڑکانہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک دفعہ پھردعوی کیا کہ سی ای سی اجلاس میں بینظیرقتل کے بارے میں اہم انکشافات کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ حکیم اللہ محسود کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ احسان اللھ احسان کی بجائے خود سامنے آئیں۔
رحمان ملک نے گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس سے قبل سکھر ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان صدر کرزئی سے کہا ہے کہ وہ فضل اللہ اور تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ کو ہمارے حوالے کریں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ معاویہ اپنے خط کے ذریعے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو بہتر پتا ہوتا ہے کہ کون کس عہدے کے لیے بہتر ہے.