لندن (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملے کی سازش میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جن میں عطا اللہ اور اس کی منگیتر بھی شامل ہے ۔ملالہ کی حالت بہتر ہے انہیں مزید احتیاط اور علاج کی ضرورت ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والے مخصوص ذہن کے پروردہ ہیں اور عورتوں کی تعلیم کے خلاف ہیں ۔ملالہ پر حملے کو جواز بنا کر شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ درست نہیں ۔فوجی کاروائی کا فیصلہ فوجی و سول قیادت مل کرکرے گی ، ہم نہیں چاہتے مستقبل میں بھی ملالہ جیسا سلوک کسی اور کے ساتھ ہو۔
کسی بھی علاقے میں فوجی آپریشن کے لیے بہت سے پہلوؤں کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے ۔ نقل مکانی جیسے پہلو بھی زیر غور رکھنے ہوتے ہیں ۔امریکہ اپنی مرضی اور قوم کے مفاد کے مطابق فیصلے کرتا ہے ہم بھی اب ایسا ہی کریں گے ۔