علاقہ قاسم آباد کے سینکڑوں معززین کی رانا شاہد پرویز سے ملاقات کی
Posted on January 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز سے ملاقات کی اور انہیں تحریری درخواست دی کہ آقاسم باد میں آج تک اہل تشیع کی جانب سے کبھی کوئی جلوس نہیں نکالا گیا ، لیکن اب امجد شاہ اور صفدر جوگی وغیرہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر جلوس نکالنا چاہتے ہیں ، برائے مہربانی انہیں جلوس نکالنے سے روکا جائے ، اہل تشیع کے چار ، پانچ گھر ہیں ، انہوں نے جو کچھ بھی کرنا ہے اپنے گھروں اور امام بارگاہ میں کریں ، درخواست میں تحریر کیا گیا ہے کہ اہل تشیع کے لوگوں نے محلے کا امن خراب کیا ہوا ہے ، حکومت کی اجازت کے بغیر امام بارگاہ بنا لی ہے ، اور سپیکرز پر اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہیں ، چند روز قبل مسجد اہلحدیث میں ایک امام صاحب نے تقریر کی تو اہل تشیع نے حملہ کر دیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، جس کی ایف آئی آر تھانہ کنجاہ میں درج ہے ، ڈی پی او رانا شاہد پرویز نے معززین قاسم آباد سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر یہ جلوس روایتی اور منظور شدہ ہوا تو اس کو سیکورٹی فراہم کریں گے اگر اس سے قبل قاسم آباد سے کوئی جلوس نہیں نکالا گیا تو کوئی جلوس نہیں نکالنے دیا جائیگا ، معززین قاسم آباد میں محمد زبیر وڑائچ ، محمد عارف بٹ ، محمد احسن ، محمد صدیق ، اختر علی ہاشمی ، محسن رضا نمبردار ، محمد رفیق ملک، منظور حسین ، محمد بشیر ، زبیر احمد ، محمد ارشد ، خالد محمود ، محمد شہباز ، محمد اقبال ، صفدر حسین ، اختر علی ، فیاض احمد ، حافظ طیب ، محمد عثمان ، حافظ محمد یوسف ، ناظم شہزاد ، ابرار اسجد ، معظم شہزاد، محمد عادل ، نجیب اللہ ، محمد عا مر ، محمد عاصم ، ذیشان اسلم ، عبدالرحمن ، عاصم رضا ، ملک انور ، دائود بشیر ، سجاد احمد ، مظہر اقبال ، ارشاد احمد ، محمد منیر ، محمد شفیع ، عمران صدیق ، غلام رسول ، غلام حیدر ، شمریز اقبال ، افضال احمد ، غلام نبی و دیگرکی کثیر تعداد موجود تھی ۔