ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انسانوں کے درمیان طبقاتی تفریق کے خاتمے اور انصاف و مساوات پر یقین رکھتے تھے۔
علامہ اقبال کے136ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک بیان میں متحدہ قومی موومنت کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنے کلام کے زریعے محروم و مظلوم عوام کو ظلم و جبر کے نظام کے خلاف عملی جدو جہد اور قومی خودداری کے لئے فکر و عمل کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے بالاتر ہوکر تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے تھے جس کا ثبوت ان کی شاعری مین جا بجا ملتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے محروم و مظلوم عوام کو ظلم و جبر اور نا انصافیوں سے نجات دلائے گی اور ملک کو ترقی کا راہ پر گامزن کرے گی۔