راولپنڈی (جیوڈیسک)راولپنڈی ہائی کورٹ نے علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے ایفیڈرین کیس میں ضمانتوں کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جن کی سماعت آج مکمل کرلی گئی ہے۔
ہائی کورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر غیر قانونی طور پر کوٹے سے زیادہ ایفیڈرین منگوانے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔