تہران(جیوڈیسک) ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ مل کر جلد مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کرینگے۔ایران اور عمان جلد مشترکہ ریسکیو اور ریلیف بحری مشقیں کریں گے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر اوماند کولسٹانیح نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عمان جلد مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف میری ٹائم حادثات اور ناموافق موسم و سمندری حالات ان خطرات میں شامل ہیں جو کہ ہمیشہ بحری جہازوں اور ان کے عملے کو لاحق رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جانی خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔