عمران خان لبرل کہہ کر امریکی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اعجاز

Imran Khan

Imran Khan

جڑانوالہ : پاکستان مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے عمران خان خود کو لبرل کہہ کر امریکی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے باری باری حکومت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ جس سے بے روزگاری، لاقانونیت، مہنگائی اور کرپشن کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت سوئٹزرلینڈ کے بینکوں سے واپس لانے کے لئے بہت جلد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
اعجاز الحق نے کہا جمہوریت اور سیاستدان ناکام ہوگئے ہیں۔ قومی اداروں میں لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔