ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے چاکلیٹ بوائے عمران خان کی نئی فلم”ماترو کی بجلی کا منڈولا” گیارہ جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے، عمران خان نے کہا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کونیا موڑ دے گی۔
رومانوی کا میڈی فلم”ماترو کی بجلی کا منڈولا ایک امیر دیہاتی کی کہانی ہے۔ فلم کے ہیرو “ماترو”کا خاندان سالہا سال سے اس امیرآدمی کی نوکری کرتاچلاآرہا ہے۔ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود نوکری نہ ملنے پرماترو بھی گاؤں واپس آکر یہی کام سنبھال لیتا ہے، اس دوران اسے اپنے مالک کی بیٹی سے محبت ہو جاتی ہے جہاں سے فلم کی کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔
فلم میں پنکج کپور امیردیہاتی کے روپ میں نظرآتے ہیں جبکہ اس کی بیٹی کا کردار انوشکا شرما نے ادا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار بالکل نیا ہے جسے شائقین پسند کریں گے۔