لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خاں نے سابق لیگی رہنما اور سینئر سیاست دان میاں اظہر کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ لاہور میں سینئر سیاست دان میاں اظہر کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد میاں اظہر کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے نظریات اور پالیسی سے متفق ہیں اور پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ اپنے سیاسی رفقا سے باہمی مشاورت کے بعد کریں گے۔ میاں اظہر کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف ہی ایک ایسی واحد جماعت ہے جو ملک کو کرپشن کے اندھیروں سے نکال سکتی ہے۔