عمران غفور بٹ نے گزشتہ روز رابطہ عوامی آفس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات کی

گجرات (جی پی آئی) پیپلز پارٹی یونین کونسل 48کے ممتاز راہنما عمران غفور بٹ نے گزشتہ روز رابطہ عوامی آفس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران عمران غفور بٹ نے وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کو اپنے علاقہ اور حلقہ کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور انہیں فوری طو رپر حل کرانے کیلئے مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمدمختار نے عمران غفور بٹ کی طرف سے پیش کر دہ تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کے لئے احکامات جاری کئے اور بالخصوص یوسی 40میں واپڈا کے متعلقہ مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے واپڈا آفیسران کو فوری ہدایت کی اس موقع پر عوامی رابطہ آفس کے انچارج شیخ محمد اسلام ، بینکار احمد بٹ بھی موجود تھے ، عمران غفور بٹ نے چوہدری احمد مختار کا شکریہ بھی ادا کیا۔