وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث کسی بھی فرد کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا گیا اور سیاسی گیم میں ایجنسیوں کو بدنام نہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس سیاسی جماعتوں کیعوام میں مقبولیت کا اندازہ انتخابات میں ہو جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر اتحاد کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے اور کسی کو برا بھلا نہیں کہنا چاہئے۔ سیاسی تنقید کا جواب جمہوری انداز میں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رہنمائی کوئی کرنا چاہتا ہے تو پارلیمنٹ میں آئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسمبلیوں میں نہیں آ سکے انہوں نے رونا دھونا شروع کیا ہوا ہے۔