بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی فلم سٹار عمران ہاشمی اور اداکارہ ایشا گپتا اپنی فلم راز تھری کی کامیابی کے لئے منت ماننے حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر پہنچ گئے۔فلمی جوڑی کو درگاہ پر دیکھ کروہاں لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا ۔دونوں اداکاروں نے مزار پر فلم کی کامیابی کے لیے منت مانی اور چادر چڑھائی۔
اس موقع پر عمران ہاشمی نے بتایا کہ بچپن میں اپنے چچا مہیش بھٹ کے ہمراہ پہلے بھی اس درگاہ پر آتے رہے ہیں جبکہ اداکارہ ایشا گپتا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اکثریہاں آتی تھیں لیکن انہیں یہاں آنے کا پہلی بارموقع ملا ہے۔ بعد میں دربار کے سجادہ نشین نے اداکار عمران ہاشمی کی دستار بندی بھی کی۔