بھارت(جیوڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں سج گیا ایک اور فلمی میلہ جہاں بالی ووڈ فلمی نگری کے سپر اسٹارعمران ہاشمی کر رہے ہیں فلم۔۔ایک تھی ڈائن کی پروموشن
بالی وڈ فلمی نگری میں بھوتوں اور چڑیلوں پر مبنی ہارر فلمیں کم ہی بنتی ہیں لیکن پروڈیوسر ایکتا کپور اور وشال بھردواج نے تخلیق کر ڈالا۔ ایک ہارر فلمی شہکار۔۔ایک تھی ڈائن فلم کی پروموشن ممبئی میں کی گئی جہاں سپر اسٹار عمران ہاشمی بھی پہنچ گئے۔
ایک رومانٹک ہیرو کا ہارر فلم سے کو ئی تعلق تو نہیں بنتا لیکن عمران اپنے اوپر سے رومانس کا ٹیگ لگتا ہے ہٹانا چاہتے ہیں اسی لئے فلم میں ادا کر رہے ہیں جادو گر کا کردار۔۔جی ہاں فلم میں عمران ہاشمی کا جادو چلے کا ایک نہ دو بلکہ تین خوب رو حسیناں پر اور یہ تین پرکشش ہیروئنز ہیں،کونکونہ سین،کیلکی کوچلین اور ہما قریشی۔
ان تین ہیروئنز میں سے ایک فلمی ڈائن ہیں جو رومانٹک جادو گر عمران کے ہو گی پیچھے۔۔۔ایکتا کپور کہتی ہیں کہ بھارتی ثقافت اور روایات میں چڑیلوں کا ذکر ہے کچھ زیادہ جبکہ فلمی نگری میں ان موضوعات پر فلمیں ہیں کم اسی لئے فلمی نگری کے اس خلا کو پر کرنے میں فلم۔ایک تھی ڈائن۔اہم کردار ادا کرے گی۔فلم اٹھارہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔