عمران ہاشمی کی نئی فلم رش 24 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

Imran Hashmi

Imran Hashmi

بالی ووڈ(جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکٹر اور راز تھری کے ہیرو عمران ہاشمی کی ایک اور فلم رش اسی مہینے ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ رش میں انہوں نے ایک کرائم رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے۔

اس کردار کے بارے میں عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی کردار ہے لیکن اسے فلمی بنانے کے لئے اس میں سسپنس اور مرڈر ڈالا گیا ہے تاہم فلم میں تفریح کا عنصر مزید بڑھ جائے۔ ایک انٹرویو میں ان کا مزید کہنا ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ اصل کردار کی حقیقت اسکرین پر بھی برقرار رہے لیکن اسے کمرشل ٹچ دینا پڑا کیوں کہ یہ کہانی کی ڈیمانڈ تھی۔ فلم میں اس حقیقت کو پیش کیا گیا ہے کہ ایک صحافی کو اپنے پیشے اور خاص کر بریکنگ نیوز کے حصول کے لئے کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا۔

درمیان میں قتل اور اس سے جڑے سسپنس کو بھی فلمایا گیا ہے تاکہ کہانی میں دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ فلم رشکے ڈائریکٹر ہیں شمی دیسائی جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی کے ساتھ شامل ہیں ادیتیہ پنچولی ، نیہا دھوپیا اور ساگریکا گھاٹگے۔ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کا ادا کردہ کردار کسی ایک مخصوص کرائم رپورٹر کا کردار نہیں ہے بلکہ یہ کئی کرائم رپورٹرز کے جیتے جاگتے کرداروں سے ملتا جھلتا ہے لیکن کردار مکمل طور پر فکشن پر مبنی ہے۔

فلم دیکھتے ہوئے آپ کو یہ کردار بہت سے حقیقی صحافیوں اور نیوز اینکرز کا کمبی نیشن لگے گا۔ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم رش کرنے کے بعد میرے دل میں صحافیوں کے لئے عزت و احترام مزید بڑھ گیا ہے۔ فلم 24 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔